اشتہار

بھارتی سیکریٹری خارجہ جے شنکر 2روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: بھارتی سیکریٹری خارجہ جے شنکر دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

بھارتی سیکریٹری خارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب اعزاز چوہدری، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور طارق فاطمی سے اہم ملاقات کرینگے، جس میں پاک بھارت تعلقات میں بحالی پر بات ہوگی۔

ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کے مطابق جے شنکر کے دورے میں کشمیر، سیاچن، سرکریک، اسٹریٹیجک استحکام، عوامی رابطوں میں بہتری اور تجارت سمیت اہم امور زیرغور آئیں گے۔

- Advertisement -

دوسری جانب بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ سیکریٹری خارجہ کا دورہ سارک ممالک کے درمیان رابطوں کیلئے ہے۔

اس سے قبل مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز کہہ چکے ہیں کہ بھارت کے ساتھ جب بھی مذاکرات ہوں گے، ایجنڈا کشمیر ہی ہوگا۔

پاک بھارت کے ورلڈکپ کے پہلے میچ سے ایک روز قبل تیرہ فروری کی رات کو بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے پاکستانی وزیرِاعظم نواز شریف کو فون کیا تھا، جس میں سیکریٹری خارجہ سطح پر مذاکرات شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کردی تھی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں