سیالکوٹ: بھارتی فوج کی سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پربلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ نہ رک سکا،چناب رینجرز نے بھی بھرپور کارروائی کرتے ہوئے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔
بھارتی افواج بازنہیں آئی ۔سیالکوٹ کے چارواہ اور ہڑپال سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری بدستور جاری ہے ،بھارتی فورسز کی رات سے جاری فائرنگ کا چناب رینجرز نے کرارا جواب دیا اوربھرپورکارروائی کی ۔
چناب رینجرز کے بھارت کو منہ توڑ جواب میں بھارتی توپوں کو خاموش کردیا۔ ورکنگ باؤنڈری لائن پربھارتی فورسز کی فائرنگ اور گولہ باری سے چناب رینجرز کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔
رہائشی سرحدی علاقوں سمیت مقامی آبادی پر بھی مارٹر گولے برسائے گئے،جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔بھارتی جارحیت سے اب تک درجنوں افراد شہید ہوچکے ہیں۔