اشتہار

تحریک انصاف نے میدان سجالیا،پنڈال گونوازگو کے نعروں سے گونج اٹھا

اشتہار

حیرت انگیز

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کا آزادی مارچ چالیس گھنٹے کا سفر کر کے لاہور سے اسلام آباد پہنچ گیا ہے اور اب قائدین جلسے کے شرکا سے خطاب کرر ہے ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے قائد شیخ رشید احمد نے جلسے کے شرکا سے لہو گرمانے والا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریف برادران جعلساز ہیں یہ جعلی دستاویزات بنانے کے ماہر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم سڑسٹھ سال بعد جاگی ہے اور اب یہ نواز شریف اور شہباز شریف کو گھر بیجھے بغیر واپس نہیں جائے گی ۔ انہوں کہا کہ پاک فوج کسی کی ذاتی ملازم نہیں ہے بلکہ یہ عوامی جذبوں کا ترجمان ادارہ ہے ۔ انہوں نے جارکنوں کو جوش دلابنے کے لیئ الوداع نواز الوداع کے نعرے بھی لگائے۔

 
Sheikh Rasheed Speech 16 Aug -Azadi March by arynews

- Advertisement -

خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے جلسے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے والی مسلم لیگ ن خود ہے نہ کہ تحریک انصاف۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ قائد اعظم کے پاکستان میں رہنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ میں رشوت کا خاتمہ کیا جبکہ نواز لیگ نے ملک بھر میں کرپشن عام کی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے جلسے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام بڑی امنگوں کے ساتھ یہاں آئیں ہیں اور آج جو منظر ہے اس سے ہہلے میری آنکھوں نے کبھی نہیں دیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ گجرانوالہ میں مسلم لیگ کے قاتلوں نے عمران خان کے قافلے پر حملہ کیا لیکن ہم رکے نہیں ، ہم منزل کے حصول تک سفر جاری رکھیں گے یہ قافلہ نئے پاکستان کے حصول کے لئے یہاں آیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے چار ہزار کارکن پنجاب میں قید ہیں کنٹینروں اور رکاوٹوں کے باوجود ہم یہاں تک آگئے ہیں اور اب حکومت کو جانا ہوگا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین مخدوم جاوید ہاشمی نے آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے جلسے نے اور ملک بھر سے آئے کارکنوں نے پاکستان کی تاریخ بدل دی ہے۔

ان کا کہناتھا کہ کارکنوں کی آواز دبانے والوں کی زبانیں کھینچ دیں گے قوم فیصلہ کرچکی ہے نواز شریف اور شہباز شریف اب جائیں۔

جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کسی بھی صورت ناکام نہیں ہونے دیں گے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا وزیر اعظم صرف اور صرف عمران خان ہے۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں