اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے فیصل آباد ،قصور اور منڈی بہاؤالدین کے جلسے منسوخ کردئیے، نئی تاریخوں کا اعلان تیس نومبر کو کیا جائے گا۔
تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی نجی مصروفیت کے باعث فیصل آباد ،قصور اور منڈی بہاؤالدین کے جلسے منسوخ کردئیے گئے ہیں، جو اب دسمبر کے مہینے میں ہوں گے۔ جلسوں کی نئی تاریخ کا اعلان عمران خان تیس نومبر کے جلسے میں کرینگے۔ ان کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں انیس کی بجائے تئیس نومبر کو پنڈال سجے گا۔ انہوں نے کہا کہ پندرہ نومبر کو ساہیوال اور سولہ نومبر کو جہلم جلسہ ہوگا۔