اشتہار

جامعہ کراچی میں پچیسویں’عالمی پاکستان ہسٹری کانفرنس‘کا انعقاد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ اور پاکستان ہسٹاریکل سوسائٹی کے اشتراک سے پچیسویں عالمی پاکستان ہسٹری کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے، کانفرنس کے لئے مقالے جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 فروری 2015 ہے۔

عالمی پاکستان ہسٹری کانفرنس کا انعقاد باقاعدگی سے پاکستان کے مختلف شہروں میں کیا جاتا رہا ہے اور اس کا مقصد ایک جانب تو تاریخ پرتحقیق کرنے میں دلچسپی کا احیاء ہے تو دوسری جانب یہ پلیٹ فارم معروف اور نئے ریسرچ اسکالرز کے درمیان روابط بڑھانے اور تحقیقی عمل کو مربوط کرنے کا موقعہ بھی فراہم کرتا ہے۔

اس بار کانفرنس کا موضوع’جنوبی ایشیا کی تاریخ میں مختلف رحجانات‘ہے اوراس میں جنوبی ایشیا کی تاریخ کے تینوں ادوار یعنی کے قرنِ اولیٰ، قرن وسطیٰ اور دورِ جدید کے تمام واقعات و حالات کو موضوع بنایا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

پاکستان ہسٹاریکل سوسائٹی سن 1951 سے اب تک پاکستان کی مختلف جامعات کے اشتراک سے کل 24 کانفرنسز کا انعقاد کراچکی ہے۔ سوسائٹی کےممبران میں پروفیسر شریف المجاہد، ڈاکٹر انصر زاہد خان،ڈاکٹر جعفر احمد، شیخ خورشید حسن، ڈاکٹر ریاض احمد،ڈاکٹر رضا کاظمی اور ڈاکٹر طاہرہ آفتاب سمیت کئی گوہرِنایاب شامل ہیں جبکہ سوسائٹی کی ایڈیٹوریل ایڈوائزری میں رومیلا تھاپڑ اور مائیکل بوئی وین جیسے قابلِ ذکر نام شامل ہیں۔

شعبہ تاریخ (عمومی) جامعہ کراچی کے اولین شعبہ جات میں سے ایک ہے اور سن 1953 میں قائم ہوا تھا۔ پاکستان میں تاریخ سے وابستہ نامی گرامی شخصیات جن میں ڈاکٹر محمود الحسین، ڈاکٹر آئی ایچ قریشی، ڈاکٹر ریاض السلام، ڈاکٹر ایم ایچ صدیقی اورڈاکٹر طاہرہ آفتاب شامل ہیں۔ شعبہِ تاریخ سال میں دو مرتبہ ایک جرنل بھی ’دی انٹرنیشنل جرنل آف ہسٹری اینڈ سوشل سائنسز‘کے عنوان سے شائع کرتا ہے۔

کانفرنس میں مقالے منظوری کے لئے بھیجنےکی آخری تاریخ 28 فروری 2015 ہے اور کانفرنس کا انعقاد آئندہ سال 25 دسمبر 2015 کو کراچی میں ہوگا۔

  مقالے بھیجنے اورمعلومات حاصل کرنے کے مندرجہ ذیل  ای میل ایڈرس پررابطہ کیا جاسکتا ہے

[email protected]

fdddfd

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں