کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی نے سن دو ہزار تیرہ میں ہونے والی مبینہ انتخابی دھاندلیوں کی تحقیقات کیلئے بننے والے عدالتی کمیشن میں فریق بننےکا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی سیکریٹری جنرل شیری رحمان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے عدالتی کمیشن میں فریق بننے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے لئے درخواست پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی جانب سے راجہ پرویز اشرف دائر کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیشی سے متعلق امور کو حتمی شکل دے دی ہے،سینیٹر اعتزاز احسن کمیٹی کی قانونی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
آصف زرادری نے الیکشن ریفارمز کمیٹی کے قیام کی منطوری دے دی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن اس سے قبل انتخابی دھاندلیوں پر وائٹ پیپر بھی جاری کر چکے ہیں۔
وائٹ پیپر میں بتا یا گیا تھا کہ پچھلے عام انتخابات میں نواز شریف کی تقریر کے بعد کس طرح انتخابی نتائج کو تبدیل کیا گیا تھا۔