اشتہار

جہلم :پی ٹی آئی ریلی پرفائرنگ،آٹھ کارکن زخمی،تین ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

جہلم :پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی ریلی پر فائرنگ سے آٹھ کارکن زخمی ہوگئے،تین کی حالت تشویشناک ہے،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ریلی پر فائرنگ کی نوٹس لے لیا ہے اورانہوں نے انتظامیہ سے فوری رپورٹ کرلی ہےجبکہ دیگرسیاسی قائدین نے بھی ریلی  کےشرکاء پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے آئی ئی جی پولیس اور ڈی پی او جہلم کو تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کے لئے آنے والی ریلی پر فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے ،جبکہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور طاہر القادری نے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں پولیس نے تحریک انصاف کی ریلی پر فائرنگ کرنے والے تین ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے، دریں اثناء پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے الزام عائد کیا ہے کہ فائرنگ مسلم لیگ کے رہنماندیم خالد نے کرائی  ہے۔

جس کے جواب میں ندیم  خالد کا کہنا تھا کہ پہلے پی ٹی آئی والوں نے فائرنگ کی جس کے دفاع میں فائرنگ کی گئی،اس کے علاوہ نواز لیگ کے ترجمان زعیم قادری نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ فائرنگ دونو جانب سے کی گئی ہے۔

  یہاں یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں صرف تحریکِ انصاف کے آٹھ کارکنان زخمی ہوئے جبکہ نواز لیگ کا کوئی کارکن زخمی نہیں ہوا

Comments

اہم ترین

مزید خبریں