بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

حکومت یمن کے معاملے پرغیر جانبدار رہے، سید خورشید شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ پاکستان کو یمن کے مسئلے پر غیرجانبدار رہنا چاہئیے۔ان خیالات  کا اظہار انہوں نے سکھر میں میڈیا سےبات چیت کرتےہوئےکیا۔

سید خورشید شاہ کاکہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی شروع سے یہی پالیسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اتحادبین المسلمین کیلئےکوششیں کرنی چاہئیں۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ دوسرں کی جنگ میں ہم نے کافی نقصان اٹھایا ہے، لہٰذا آئندہ کوئی بھی اقدام بہت سوچ سمجھ کر اٹھانا چاہیئے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے یمن کی صورتحال پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کےلئے اجلاس آج بدھ کو طلب کیا ہے۔

اجلاس میں یمن کی موجودہ صورتحال اورحکومت کی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی، ذرائع کے مطابق تمام جماعتوں کی متفقہ رائے کے بعد اپوزیشن اپنی حکمت عملی وضع کرے گی۔

اجلاس میں یمن میں محصور پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا، اجلاس کیلئے آصف زرداری نے اپوزیشن رہنماؤں سے رابطہ شروع کردیا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں