پشاور: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نئے رنگوں کے کاغذات نامزدگی چھاپنے کی منظوری دیدی ہے۔ بلدیاتی انتخابات کےلئے کے پی کے حکومت کی تیاریاں جاری ہیں ۔
الیکشن کمیشن نےبھی نئے کاغذات نامزدگی چھاپنے کی منظوری دے دی،انتخابی عمل کو شفاف اورآسان بنانے کیلئے الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لئےآٹھ مختلف رنگوں کے کا غذات نامزدگی استعمال کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
ذرائع کےمطابق جنرل کونسلر کےلئےسفیدبیلٹ پیپر استعمال ہو گا، جبکہ خواتین کیلئےگلابی رنگ کے بیلٹ پیپر استعمال کئے جائیں گے،لیبر کونسلرکےلئےسبز رنگ اوراقلیتی کو نسل کے لئے بھورےرنگ کے بیلٹ پیپر فراہم کئے جائیں گے۔
ڈسٹرکٹ کو نسل کی نشستوں کے لئےنارنجی رنگ کے بیلٹ پیپراورضلع تحصیل اور ٹاون کو نسلز کیلئے نیلےرنگ کے بیلٹ پیپرزچھاپنےکافیصلہ کیاگیاہے۔