اشتہار

خیبرپختونخوا کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبر پختونخوا کے آئندہ مالی سال کا بجٹ آج صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں دس فییصد اضافے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بجٹ کا مجموعی حجم472 ارب روپے ہے۔ زرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم کیلئے سب سے زیادہ رقم مختص کی ہے، جو تقریباً بجٹ کا ایک فیصد بنتا ہے۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں دس فیصد اضافے کا فیصلہ متوقع ہے جبکہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے 154 ارب روپے رکھے کئے گئے ہیں، صحت کے شعبے میں چوبیس ارب رکھےجانے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

توانائی اور بجلی کے شعبوں کیلئے3 ارب40 کروڑروپے مختص کئے گئے ہیں۔ تعلیم کے شعبے کیلئے10 ارب روپے رکھے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ بلدیات کے شعبے کیلئے18 ارب40 کروڑ روپے بجٹ میں مختص کئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ 4 ہزاراساتذہ کی بھرتی کیلئے بھی فنڈ رکھے گئے ہیں، بجٹ میں انصاف کارڈ کیلئے7ارب روپےسےزائد رقم رکھی گئی ہے ۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سستا گھی اور آٹا اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس کے لیے پانچ ارب مختص کئے جانے کا امکان ہے، صوبائی حکومت نے صوبے میں گندم پر بھی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دو ارب روپے مختص کئے جائینگے۔

صوبے میں امن وامان کو بحال رکھنے کیلئے پینتیس ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں