دبئی : شاہینوں نے ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی سیریز کی شکست کا ادھار چکادیا ،پاکستان نے آسٹریلیا کو ہرا کر ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ جیت لیا،تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے جارہے ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے 221 رنز سے جیت لیا ہے.
دبئی ٹیسٹ میں پاکستانی بالرز اور بیٹسمین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔. آسٹریلیا کی ٹیم 438 رنز کے تعاقب میں 216 رنز پر ڈھیر ہوگئی پاکستان کی جانب سے پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے یاسر شاہ نے سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جبکہ بہترین کارکردگی پر یونس خان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیاہے۔
پاکستانی شاہینوں نے بیٹسمینوں اور پھر بولرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا کو دبئی ٹیسٹ چاروں شانے چت کردیا۔دبئی کا میدان پاکستانی شاہینوں کے نام رہا، ٹیسٹ کے آخری اور فیصلہ کن روز مشکلات سے دوچار آسٹریلوی ٹیم کا کڑا امتحان انسٹھ رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع ہوا۔
اسپنرز نے گھومتی گیندوں کا استعمال کرتے ہوئے ایک ایک کرکے بلے بازوں کو پویلین لی راہ دکھائی۔ اسٹیون اسمتھ اور مچل جانسن نے مزاحمت کرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں لیکن اپنی ٹیم کو شکست کےبھنور سے نہ بچا سکے۔
پاکستانی اسپنرز کا جادو چلا اور آسٹریلیا دو سو سولہ رنز پر ہمت ہار گیا۔ ذوالفقار بابرنے پانچ اورنوجوان اسپنر یاسر شاہ چار کینگروز کا شکار کرنے میں کامیاب رہے۔ دونوں نے مجموعی طور پر سات سات وکٹیں حاصل کیں۔ سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ تیس اکتوبر کر ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔