جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

دبئی: پاکستان اورآسٹریلیا کل پہلے ٹیسٹ میں مدمقابل

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے دبئی میں کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس بیس سال بعد ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے لئے پرعزم ہیں۔

پاکستان انیس سو چورانوے کے بعد سے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کرسکا۔ یو اے ای میں پاکستان کے پاس تاریخ بدلنے کا سنہری موقع ہے۔

کپتان مصباح الحق کے لئے سیریز بقاء کی جنگ ہوگی، گرین شرٹس کی بولنگ لائن کمزور ہے۔ تجربہ کار آف اسپنر سعید اجمل، محمد عرفان، جنید خان اور وہاب ریاض ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

- Advertisement -

بیٹنگ میں پاکستان یونس خان، محمد حفیظ سمیت سینئیر کھلاڑیوں پر انحصار کرے گا۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں آسٹریلیا کو شکست دینے کی پوری صلاحیت موجود ہے۔

امید ہے کھلاڑی توقعات کے مطابق کارکردگی دکھائیں گے۔ وقاریونس ادھرٹی ٹوئنٹی اورون ڈے میں فتح حاصل کرنے کے بعد کینگروز کے حوصلے بلند ہوں گے۔

ٹیسٹ سیریزمیں وائٹ واش آسٹریلیا کو آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ایک پرپہنچادے گا۔ آسٹریلوی ٹیم پہلی مرتبہ دبئی کے میدان میں ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ صبح گیارہ بجے شروع ہوگا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں