اشتہار

دتہ خیل: فضائی کاروائی میں غیرملکیوں سمیت 35 دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں پاک فضائیہ کی جانب سے کی جانے والی فضائی کاروائی میں 35 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

فضائی کاروائی میں 35 دہشت گرد ہلاک ہوئے جن میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

- Advertisement -

ملک کے شمالی علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن ضربِ عضب انتہائی کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور اب تک 1000 سے زائد دہشت گرد ہلاک کیے جاچکے ہیں جبکہ 80 فیصد علاقہ کلئیر کرایا جاچکا ہے۔

سانحہ پشاور کے بعد دہشت گردوں پر فیصلہ کن ضرب لگانے کے لئے قومی اورعسکری قیادت نے نیشنل ایکشن پلان تشکیل دیا ہے جس پرشہروں میں کامیابی سے عمل درآمد کیا جارہا ہے۔

دہشت گردی سے متعلق مقدمات کے تیزترسماعت کے لئے پارلیمنٹ نے آئین میں 21 ویں ترمیم کرتے ہوئے فوجی عدالتوں کے قیام کی منظوری بھی دے دی ہے۔

وزیرِ اعظم میاں نواز شریف نے 6 سال سے عائد سزائے موت پر پابندی بھی ختمن کردی جس کے بعد دہشت گردی کے مقدمات میں سزا یافتہ 20 سے زائد مجرموں کو سزائے موت دی جاچکی ہے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف اس وقت دو روزہ دورے پرچین میں ہیں جہاں چین کےوائس چیئرمین ملٹری کمیشن جنرل فین نے آرمی چیف سے گفتگو کے دوران آپریشن ضربِ عضب میں کیے جانے والے اقدامات کو قابلِ تحسین قراردیا اور ہرممکن تعاون کا یقین بھی دلایا۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں