پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

دس من مضرِصحت گوشت سے بھری گاڑی پکڑی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور:رینالہ خورد میں محکمہ لائیو اسٹاک نے اخترآباد کے قریب جی ٹی روڈ پر ناکہ لگا کر موٹر وے پو لیس کے تعاون سے 10من مضر صحت گوشت لے کرلاہور جانےوالی گاڑی پکڑ لی ، ایک ملزم گرفتارجبکہ دوسرافرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک کو اطلاع ملی کہ اوکاڑہ سے لاہور کے لیے ایک گاڑی کے ذریعے مضر صحت بھینسوں کا گوشت لے جایا جا رہا ہے ۔

جس محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم نے اختر آباد کے قریب ناکہ لگا گاڑی نمبر3567کو روک کرچیک کیا تواس میں بد بو دار مضر صحت گوشت تھا ۔جبکہ ملزمان نے گاڑی میں خوا تین کو بھی بٹھا رکھا تھا تاکہ کسی کو شبہ نہ ہو۔

محکمہ لائیو اسٹاک کے افسران نے ایک ملزم مبشر کو پکڑ لیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،ڈاکٹر محمد اشرف نے بتا یا کہ عید کے بعد سے اب تک چھ ہزار کلو (150من )مضر صحت گوشت پکڑ کر تلف کیا جا چکا ہے اور مقدمات درج کروائے گئے ہیں یہی گاڑی تین بار ۔پکڑی جا چکی ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں