مولانا فضل الرحمان نےکہا ہےکہ شمالی وزیرستان آپریشن میں مارے جانے والے بیشترعام شہری ہیں۔دھرنوں سے سیاسی دکان چمکائی جارہی ہے۔
صحافیون سے گفتگو کرتے ہوئےجمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ فوج کو اپنا احتساب بھی کرنا چاہئے۔
شمالی وزیرستان کے حالیہ فوجی آپریشن میں مارےجانے والے پینسٹھ افراد عام شہری تھے ، سانحہ پنڈی ملکی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے ، جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ معیشت زبوں حالی کا شکار ہے، انڈیامیں ڈالرپپچپن ہے افغانی کرنسی بھی ہم سے طاقتور ہوگئی.
فضل الرحمان نے کہا کہ دھرنوں سے سیاسی مفادات حاصل کئے جارہے ہیں۔ جےیوآئی کے سربراہ نے کہا کہ بھارت خودمختارکشمیرکے حق میں نہیں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے وزیراعظم نوازشریف ذاتی طور پر اقدامات اور مداخلت کریں۔