جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں،سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: حکومت امن کیلئے اقدامات کرے جماعت اسلامی مکمل سپورٹ کرے گی،دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں،ملک بھر سے دہشت گردی کیخلاف آواز اُ ٹھ رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

سراج الحق نے کہا کہ امید ہے کہ موجودہ حکومت ایسے اقدامات کرے گی کہ جس سے ملک امن کا گہوارہ بن جائے،انہوں نے کہا کہ سال دو ہزار پندرہ کو امن کا سال قرار دیا جائے۔

ہمارے پاس امن کے سوا اب کوئی چارہ نہیں،حکومت خودآگے بڑھ کر مسائل حل کرنے کی کوشش کرے، ایک سوال کے جواب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے دھرنا ختم کر کے اچھا پیغام دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دھاندلی کی شفاف تحقیقات ہوں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا،انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ جو نشست ہوئی وہ بہت اچھی رہی۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سانحہ پشاور کا درد ہر گھر میں محسوس کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے نمائندے ایکشن پلان کمیٹی کا حصہ ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا انحصار حکومت کے رویے پر منحصر ہے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کا یہ بہت اچھا موقع ہے، اس وقت پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، اور اس حوصلے بلند ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں