راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ وطن کے لیے قربانیاں دینے والوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی صدارت میں ماہانہ کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی،کانفرنس میں آرمی پبلک اسکول کے شہدا کو خراج پیش کیا گیا، کانفرنس میں آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کا جائزہ اور اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا کہ قربانیاں دینے والوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،شہدا اور زخمیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کور کمانڈرز کانفرنس میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف اقدامات پر ثابت قدم رہیں گے۔