اسلام آباد: حکومت نے جسٹس (ر)رانا بھگوان داس کوچیف الیکشن کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف نے بھی جسٹس (ر)رانا بھگوان داس کے نام پر آمادگی کا اظہار کیا تھا۔
واضح رہے کہ جسٹس (ر)رانا بھگوان داس نے گزشتہ روز چیف ای سی پی بننے سے معذرت کا اظہارکردیا تھا،تاہم پیپلزپارٹی کے رہنما رضا ربانی آج شام جسٹس (ر)رانا بھگوان داس سے مل کر ان کو چیف الیکشن کمشنر بننے کے لئے آمادہ کرنے کی کوشش کریں گے۔
جبکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ وزیر اعظم نواز شریف کی چین سے واپسی کے بعد جسٹس (ر)رانا بھگوان داس سے مل کر ان کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے، جسٹس (ر)رانا بھگوان داس کی ای سی پی چیف کی تقرری کے لئے آئین میں ترمیم بھی کی جاسکتی ہے۔