جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

ساؤتھ افریقہ کو شکست:ویسٹ انڈیز نے ٹی ٹونٹی سیریزجیت لی

اشتہار

حیرت انگیز

جوہانسبرگ : جنوبی افریقی کپتان فف ڈوپلیسی کی سینچری بھی  ٹیم کے کام نہ آسکی۔ کرس گیل اور سیمیولز کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز اپنےنام کرلی۔

تفصیلات کے مطابق جوہانسبرگ میں منعقدہ ٹی ٹونٹی سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

اکیس رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد جنوبی افریقی کپتان فف ڈوپلیسی نے خوب لاٹھی چارج کیا اورسینچری بنا ڈالی۔ میزبان ٹیم نے بیس اوورز میں سات وکٹوں پر دو سو اکتیس رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔

- Advertisement -

ڈوپلیسی نے گیارہ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے ایک سو انیس رنز کی اننگز کھیلی۔ جواب میں کالی آندھی  نے بھی اپنا جادو دکھایا۔

کرس گیل اور مارلون سیمیولز نے جنوبی افریقی بولرز کو دن میں تارے دکھادیئے۔ گیل نے نوے اور سیمیولز نے ساٹھ رنز کی دھواں دھاراننگز کھیل کر میزبان ٹیم کے ارمانوں پر پانی پھیردیا۔

دونوں کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر نو چھکے اور سولہ چوکے لگائے۔ ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں