ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

سانحہ 31اکتوبر کے شہداء کی قربانیاں یاد رکھی جائینگی، الطاف حسین

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ اکتیس اکتوبر انیس سو چھیاسی کے شہداء کی تحریک کے لئے قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

سانحہ اکتیس اکتوبر انیس سو چھیاسی کے شہداء کی اٹھائیس ویں برسی پر بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ سانحہ اکتیس اکتوبر ایم کیوایم کو اس کی جدوجہد کے ابتدائی دورہی میں ختم کرنے کی ایک بھیانک سازش کا حصہ تھا، جب حیدرآباد میں ایم کیوایم کے دوسرے عوامی جلسہ میں شرکت کیلئے کراچی سے حیدرآباد جانیوالے ایم کیوایم کے جلوسوں پر سہراب گوٹھ کراچی اور مارکیٹ چوک حیدرآباد پر مسلح دہشت گردوں کے ذریعے وحشیانہ فائرنگ کرائی گئی تھی۔

جسکے نتیجے میں ایم کیوایم کے درجنوں کارکنان شہید و زخمی ہوگئے تھے۔

- Advertisement -

الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم کے پُرعزم کارکنوں نے جس عزم وہمت ،جوانمردی اور ایثاروقربانی کا مظاہرہ کیا اور تحریک کے جلسہ عام کے انعقاد کو یقینی بنایا وہ ناقابلِ فراموش ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تحریک کے ان شہداء کی قربانیوں کو قبول فرمائے اورانہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں