کراچی : سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کی اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے خود کو سانحہ بلدیہ کیس کی پیروی سے علیحدہ کرلیا ہے۔ شازیہ ہنجرا نے الزام عائد کیا ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس جان بوجھ کر خراب کیا گیا۔
تفتیشی افسر کے رویے کی عدالت سے شکایت کی تو انھوں نے کہا کہ آپ یہ معاملہ باہر نمٹائیں، شازیہ ہنجرا کے مطابق وہ اس بات سے بھی بے خبر تھیں کہ مقدمہ میں 950 گواہ ہیں اگر تفتیشی افسر عدالت سرکاری وکیل سے معاونت نہ کرے تو کیس نہیں چل سکتا ہے۔
لہذا میں اس کیس کی پیروی سے دستبردار ہو نا چاہتی ہوں۔ اس سے قبل شازیہ ہنجرا ایڈووکیٹ کے گھر میں ایک مشکوک شخص نے گھسنے کی کوشش کی جس کے بعد چار پولیس کمانڈوز گھر کی سکیورٹی پر تعینات کر دئیے گئے۔
شازیہ ہنجرا اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سندھ عدنان کریم کی اہلیہ اور فاروق ایچ نائیک کی اسسٹنٹ ہیں۔