تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

سانحہ شکارپور: کراچی کی مرکزی شاہراوٗں پردھرنے

کراچی: سانحہ شکارپور میں 51 افراد کے جاں بحق ہونے کے خلاف کراچی کی مرکزی شاہراوٗں پراحتجاجی دھرنے شروع ہوگئے ہیں۔

مجلس وحدت المسلمین کے زیرِاہتمام نمائش چورنگی ، عائشہ منزل، انچولی، گلشنِ اقبال اورعباس ٹاون میں دھرنا دیا جارہا ہے۔

ایم ڈبلیو ایم نے شکار پور میں پیش آنے والے اندوہناک حادثے کے خلاف ملک بھر میں تین روزہ یومِ سوگ اور سندھ میں پہیہ جام ہڑتال کا بھی اعلان کیا ہے
سندھ کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی نے بھی صوبہ بھر میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ ، تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے بھی سوگ کی حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ کراچی کے ٹرانسپورٹ اتحاد اورتاجراتحاد نے بھی سوگ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بازاروں میں سیاہ پرچم نصب کیے جائیں گے۔

ٹرانسپورٹ اتحاد نے اس موقع پرہفتے کے روزشہرمیں ٹرانسپورٹ بحال رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں