اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

سانحہ پشاور:ون ڈے میچ سے قبل دومنٹ کی خاموشی کی جائے گی

اشتہار

حیرت انگیز

شارجہ : سانحہ پشاور پر سینئیر بیٹسمین یونس خان نے آج ہونے والا چوتھا ون ڈے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ چئیرمین پی سی بی کہتے ہیں شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے کھلاڑی دو منٹ کی خاموشی اختیار کریں گے۔

پشاور میں ہونے والے المناک واقعے پر قومی کرکٹ ٹیم بھی غم میں ڈوبی ہوئی ہے۔ کھلاڑیوں نے واقعے کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ تجربہ کار بیٹسمین یونس خان نے چوتھا ون ڈے منسوخ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سانحے نے پوری ٹیم کو افسردہ کردیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ پشاور واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

- Advertisement -

پاکستان کرکٹ بورڈ اور پوری قوم شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میچ شیڈول کے مطابق ہوگا اور شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے چوتھے ون ڈے کے آغاز سے قبل دو منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

کھلاڑی بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ میں حصہ لیں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگا۔ ادھر لاہور میں ہونے والاملالہ کرکٹ چیمپئین شپ کا فائنل بھی پشاور واقعے کے بعد ملتوی کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں