جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

سندھ اسمبلی اجلاس ، اپوزیشن کا شورشرابہ، ایم کیو ایم کا واک آوٹ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی :سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکرآغا سراج درانی کی صدارت میں جاری ہے، ایم کیو ایم کے اراکین نے احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی اور واک آوٹ کر گئے۔

اسپیکرآغاسراج درانی کی زیرِصدارت اجلاس میں ایم کیوایم نےکراچی میں کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کےخلاف احتجاج کیا، صورتحال اس وقت کشیدہ ہوئی جب ایم کیوایم اراکین کو قتل کے معاملے پر بات کرنے سے روک دیا گیا۔

اراکین نعرے بازی کرتے ہوئے اسمبلی ہال سے باہر چلے گئے۔ احتجاج کے دوران پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے اراکین کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد ایم کیو ایم اراکین اجلاس میں واپس آگئے۔

- Advertisement -

سندھ کے وزیرِ اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم حکومت میں ہو تو سب اچھا ہے، نہ ہو تو تنقید کرتی ہے، ایم کیوایم گورنرکےذریعے حکومت کے مزے لے رہی ہے۔

سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کو آپریشن کے بارے میں کچھ پتہ نہیں، انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کیلئے اقدامات کرنے چاہیں، سندھ دہشت گردوں کی محفوظ جگہ ہے۔

اس سے قبل اسپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی نے تحریکِ انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی کے استعفے منظور کیے جانے کی تصدیق کر دی ہے، تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی کے استعفوں سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر آغا سراج درانی نے تصدیق کی کہ استعفے منظور کر لیے گئے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی نے مرکزی قیادت کی جانب سے اٹھارہ اگست کو دھرنے کے دوران کیے گئے فیصلے کے تحت چار ماہ قبل سندھ اسمبلی میں اپنے استعفے جمع کرادیئے تھے جنہیں منظور کر لیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں