کراچی : سانحہ شکارپورکے حوالے سےسندھ اسمبلی میں متقفہ مذمتی قرارداد پیش کردی گئی۔ امدادی کارروائیوں
میں تاخیر پراپوزیشن نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ سندھ اسمبلی کےاجلاس میں سانحہ شکارپورکارروائی کا مرکز رہا۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی زیرصدارت اجلاس میں سانحہ کیخلاف مذمتی قرارداد مشترکہ طورپر پیش کی گئی۔جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔
اپوزیشن ارکان نے سانحہ متاثرین کے لئے امدادی کارروائیوں میں تاخیرپرحکومت پرشدیدتنقید کی۔ ایم کیوایم کے رکن اسمبلی اظہارالحسن کا کہنا تھا سانحہ پشاوراورشکارپورصوبائی حکومتوں کی غفلت کا نتیجہ ہے۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ فنکشنل، ایم کیو ایم ،ودیگر جماعتوں نے اظہار یکجہتی کیا، اور کی بھرپور مذمت کی ،رہنماؤں کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑنے کیلئے مؤثر اقدامات کرے۔
کراچی آپریشن کا دائرہ کاراندرون سندھ تک وسیع کیا جائے۔اپوزیشن لیڈر شہریارمہرکا کہنا تھا شکارپوردوہزار
دس سے دہشت گردوں کے نشانے پرہے۔
حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے یکجہتی کی ضرورت ہے۔امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اوروزیرداخلہ کی کراچی میں موجودگی کے باوجود متاثرین سے رابطہ نہ کرنا افسوسناک ہے۔
چیف جسٹس معاملے کا ازخود نوٹس لیکر واقعہ کی عدالتی تحقیقات کرائیں۔ اس بعد اسمبلی کا اجلاس کل صبح تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔