اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سندھ اسمبلی کا اجلاس : گلے شکوے اور پکوانوں کے تذکرے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ اسمبلی کا ماحول آج شکوؤں اورکھانے کے تذکروں سے گرم رہا۔ اسپیکرصاحب کشمیری پلاؤ کی تعریفوں کے پُل باندھتے رہے۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اسلام آبادمیں سندھ ہاؤس سے متعلق بات ہوئی۔ دیگراراکین نے شکوے کئے۔ تواسپیکرآغاسراج دُرانی کوبھی اپنے دُکھ یادآگئے۔ اورلگے ہاتھوں وزیرِ میرہزارخان بجرانی سے سندھ ہاؤس میں اپنے لئے انیکسی نہ ملنے کا شکوہ بھی کرڈالا۔

سندھ اسمبلی کے ایوان میں کشمیری پلاؤ اوراُس کے اجزائے ترکیبی پربھی اسپیکرصاحب نے کافی روشنی ڈالی۔ اجلاس میں سیٹوں کے تنازعے پراسپیکر نے کچھ اراکین کوڈانٹ بھی پلائی۔

ایوان میں سیٹوں کے معاملے پرکچھ بدنظمی بھی دیکھنے میں آئی تاہم معاملہ بعد میں حل کرلیا گیا۔ ارکان سندھ اسمبلی سیاسی بحث میں اتنے مشغول ہوگئے کہ جمعے کی نماز کا خیال ہی نہ رہا اوراجلاس کے دوران نمازجمعہ کا وقفہ ہی نہیں ہوا۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اہم معاملات پر گرما گرم بحث کے دوران نماز جمعہ گزر گئی اور کسی کو خیال تک نہ آیا۔

ارکان بحث میں اتنے مشغول تھے کہ کسی رکن اسمبلی نے نمازجمعہ کے وقفہ کی جانب توجہ تک مبذول نہ کرائی اور جمعے کی نماز کا وقفہ ہی نہیں ہوا۔

سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن نے کو خاصی دیربعد نمازجمعہ کاخیال آیا تو کہنے لگے۔ نمازپڑھئے اس سے پہلے کہ آپ کی نمازپڑھی جائے۔

اہم ترین

مزید خبریں