بیزل: سوئس انڈورٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں آج راجر فیڈرراورڈیوڈ گوفن مد مقابل ہونگے۔ ویمن چیمپیئن شپ کے فائنل میں سرینا ولیمز اور سیمون ہلپ کا ٹکراؤ ہوگا۔
سوئٹزرلینڈ کے شہر بیزل میں کھیلے گئے اے ٹی پی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں ایونٹ فیورٹ راجر فیڈرر نے کروشیا کے غیر معروف کھلاڑی ایوا کارلووک کو دلچسپ مقابلے کے بعد دو ایک سے شکست دی۔
فیڈرر کی کامیابی کا اسکور پہلے سیٹ میں ٹرائی بریکر پوائنٹ پر سات چھ اور بقیہ سیٹ میں تین چھ اور چھ تین رہا۔ فائنل میں اب فیڈرر اور بیلجیئن کھلاڑی ڈیوڈ گوفن آمنے سامنے ہونگے۔
فوٹیج سنگاپور میں جاری ویمنز چیمپیئن شپ کے فائنل میں عالمی نمبر ایک امریکا کی سرینا ولیمز نے جگہ بنائی ہے اور اب انکا ٹکراؤ رومانیہ کی سیمون ہلپ سے ہوگا۔ سیمی فائنل راؤنڈ میں سرینا ولیمز نے سابق عالمی چیمپیئن ڈینش کھلاڑی کیرولین وزنیاکی کو دو ایک سے زیر کیا۔