اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کوٹ رادھاکشن واقعے کا ازخود نوٹس لےلیا ہے اور تین دن میں حکومت پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
سپریم کورٹ نے اٹھارہ روزبعد کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کو جلائےجانے کا از خود نوٹس لے لیاہے۔ اعلیٰ عدالت نے حکومت پنجاب سے تین روز میں واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ کوٹ رادھا کشن میں ملوث سولہ ملزمان کو دو روزہ سفری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ کیس کی سماعت پنجاب بار کانسل کے انتخابات کے سبب عدالتی تعطیل کی وجہ سے نہ ہوسکی۔ سانحہ میں ملوث سولہ ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر لاہور کی انسداددہشتگردی عدالت میں پیش کیاگیاتھا۔