سکھر میں بھل صفائی کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں پا نی کی شدید قلت ہے ،شہری بالٹیوں اور کینوں میں پا نی بھر کرلا رہے ہیں،پانی کی سپلائی بند کرنے کے خلاف مائیکرو کالو نی میں احتجاج بھی کیا گیا ۔
احتجاج کر تے ہو ئے شہر یوں کا کہنا تھا کہ پا نی کی سپلائی بند ہو نے کی وجہ سے بوند بوند کو ترس گئے ہیں پینے کا پا نی دور دراز کے علاقوں سے بھر کرلا رہے ہیں جو کہ سارادن کے استعمال کے لئے نا کا فی ہے۔
جبکہ انتظامیہ نے پا نی بند کر نے کے بعد کو ئی متباد ل ذرائع نہیں رکھے ہیں اس وجہ سے انہیں شدید پر یشانی کا سامنا ہے، انہوں نے متعلقہ حکام سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔