اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

شاہ سلمان نے سعودی عرب کے نئے سربراہ کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ کے انتقال کے بعد نئے بادشاہ شاہ سلمان نے حلف اٹھاتے ہوئے تیل کی دولت سے مالامال ریاست کو درست سمت میں گامزن رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

شاہ عبداللہ ایک محتاط حکمران تھے اورانہوں نے عرب بہار اسلامی شدت پسندوں کے عروج کے دور میں امریکہ کے حلیف کی حیثیت سے سعودی عرب پرتقریباً 10 سال حکومت کی اور 90 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

اپنے پہلے عوامی بیان میں 79 سالہ نو منتخب حکمران شاہ سلمان نے وعدہ کیا کہ اللہ کی مدد سے وہ مملکت کو اسی راہ پررکھیں گے جس پر وہ اپنے قیام سے آج تک گامزن ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ وہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد اوراخوت کے لئے کام کرتے رہیں گے اور قوم کے مفادات کا ہر ممکن تحفظ کریں گے۔

سعودی بادشاہت کے مستقبل کے حوالے سے ابھرے تحفظات کو دور کرتے ہوئے انہوں نے اپنے بھتیجے شہزادہ محمد بن نائف (55)کو ولی عہد مقرن (69)کاجانشین قراردیا۔

شاہ سلمان نے اپنے بیٹے شاہ سلمان کو مملکت کا وزیردفاع مقررکیا ہے۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں