تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

صولت مرزا کی مچھ جیل میں اہل خانہ سے ملاقات

مچھ: سزائے موت کے منتظر صولت مرزا نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے بعد پہلی بار سینٹرل جیل مچھ میں اپنی شریکِ حیات اور اہل خانہ سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق بدنامِ زمانہ ٹارگٹ کلر جس نے پاکستانی سیاست میں تہلکہ مچا کررکھا ہے اپنے اہلِ خانہ سے ملاقات میں کہتا ہے کہ ’’ میں اپنے حصے کا کام کرچکا ہوں اور نہیں چاہتا کہ کوئی وہ غلطیاں دہرائے جو کہ میں نے کی ہیں‘‘۔

واضح رہے کہ جے آئی ٹی کی تشکیل اور اس کے سامنے انتہائی مفصل بیان دینے کے بعد صولت مرزا کی اپنے اہل خانہ سے یہ پہلی ملاقات ہے۔

گذشتہ ماہ پھانسی سے محض چند گھنٹے قبل صولت مرزا کی ایک متنازعہ ویڈیو ریلیز ہوئی جس کے بعد اس کی پھانسی ملتوی کرکے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی۔

صولت مرزا نے اپنے ویڈیو بیان میں کے ای ایس سی کے ایم ڈی شاہد حامد کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسے ایسا کرنے کے احکامات ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے سینئر پارٹی رہنماء بابر غوری کے گھر پر ٹیلی فون کے ذریعے دئیے تھے۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں