اشتہار

عالمی صحت نے بلوچستان میں سرگرمیاں فوری طور پر بند کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: عالمی ادارہ صحت نے بلوچستان میں اپنی سرگرمیاں فوری طور پر روکنے کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبے بھر میں قائم دفاتر تا حکم ثانی بند اور ورکرز کو کام کرنے سے روک دیا ہے۔ ادارے کے مطابق سرگرمیاں غیر معینہ مدت تک معطل رہیں گی۔

عالمی ادارہ صحت نے یہ فیصلہ گذشتہ روز کوئٹہ میں انسداد پولیو ٹیموں پر ہونے والے حملے کے بعد کیا گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے زرائع کے مطابق ڈبلیو ایچ او پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر مشعیل نے ہنگامی طور پر تمام سرگرمیاں تا حکم ثانی روکنے کا حکم جاری کرتے ہوئے صوبے بھر میں قائم تمام دفاتر فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت جاری کر دیں ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اسٹاف کو خصوصی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی انسداد پولیو مہم میں حصہ نہ لیں۔ ذرائع کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے اپنے فیصلے سے متعلق وفاقی وزارت قومی صحت کو گذشتہ رات ہی آگاہ کر دیا تھا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے وفاق اور صوبائی حکومت سے اپنے اسٹاف کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی طلب کی ہے۔ کوئٹہ میں گذشتہ روز انسداد پولیو ٹیم پر ہونے والے حملے میں تین خواتین ورکرز سمیت چار ورکرز جاں بحق ہو گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

Abdul Rasheed
Abdul Rasheed
honda1234

مزید خبریں