اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

عدالت نے شیخ رشید کیخلاف مقدمہ درج کرنیکی درخواست نمٹا دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کے لئے دائر درخواست لاہور ہائیکورٹ نے نمٹا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بنچ نے تحریک انصاف کے جلسے کو روکنے اور اورشیخ رشید کے خلاف کارروائی کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی،سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شیخ رشید کے خلاف اشتعال انگیز بیانات پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے۔

درخواست گزار کےوکیل نے دلائل دیئے کہ حکومت نے مقدمہ تو درج کرلیا مگر شیخ رشید کو گرفتار نہیں کیا جارہا، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ پی ٹی آئی کا تیس نومبر کا جلسہ روکنے کا حکم دیا جائے کیونکہ اس سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ کیا حکومت کوجلاؤ گھیراؤ نظر نہیں آرہا ؟اگر حکومت جلسہ نہیں روک رہی تو اس معاملے میں عدالت کو کیوں گھسیٹا جارہا ہے؟

عدالت نے شیخ رشید کے خلاف مقدمے کے لیے دائر درخواست نمٹاتے ہوئے لانگ مارچ اور دھرنا دینے پرڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کے خلاف توہین عدالت کے مقدمے کی سماعت تین دسمبر تک ملتوی کردی۔

اہم ترین

مزید خبریں