تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

عمران خان نے میرے متعلق جھوٹ بولا ہے ، اورنگ زیب نلوٹھہ

اہبٹ آباد: خیبرپختونخوا اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے پارلیمانی لیڈر سرداراورنگزیب نلوٹھہ نے کہا ہے کہ’تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ساہیوال کےجلسے میں میرے حوالے سے جو بیان دیا ہے وہ جھوٹ پر مبنی ہے میں نے صرف آئی جی خیبرپختونخوا کی جانب سے محکمہ پولیس میں کی جانے والی اصلاحات پر اُن کی تعریف کی تھی تاہم پولیس کی صوبہ خیبرپختونخوا میں کارکردگی تسلی بخش نہیں۔

ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغوأ برائے تاوان کی بڑھتی ہوئی وارداتیں اس کی زندہ مثال ہیں۔ صوبے میں حکومت کے خلاف تحریک ِعدم اعتماد وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے کہنے پر روکی ہے وقت آنے پراُسے بھی اسمبلی سے منظور کروائیں گے۔۔‘

میڈیا سے گفتگو کے دوران سردار اورنگزیب نلوٹھہ کا کہنا تھا کہ ’’تحریک انصاف کی حکومت اپنی کارکردگی بہتر بنائے۔ انہوں نے بنوں میں آئی ڈی پیز پر پولیس تشدد اور مقدمات درج کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ گرفتار متاثرین کو فوری طور پر رہا کرے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کنٹینر پر صرف جھوٹ بولا ہے لاکھوں افراد کا مجمعہ کرنے والے صرف دس ہزار افراد ہی جمع کر سکے۔ تیس نومبر کے روز بھی دھرنا ناکام ہوگا لہٰذا دھرنے ختم کرکے ملک کی اقتصادی و سیاسی ترقی میں تحریک انصاف اپنا کردار ادا کرے۔۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں