اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے میں حکام بالا کی فرعونیت کا شکار پولیس اہلکار اپنے بچے فروخت کرنے پہنچ گیا۔
پولیس اہلکار پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے میں اپنے بچے فروخت کرنے پہنچ گیا، محکمہ جیل خانہ جات میں کرپشن کے خلاف آواز بلند کی تو پولیس اہلکار کو نوکری سے نکال دیا گیا، آئی جی کرپشن والا پولیس اہلکار کے چھ بچے ہیں جن میں دو جوان بیٹیاں شامل ہیں، نوکری گئی تو گھر میں فاقوں نے ڈیرےڈال دیے، بھوک سے بلبلاتے بچوں کے ساتھ پولیس اہلکار دھرنے میں پہنچ گیا۔
پولیس اہلکار کی سہمی ہوئی بچی نے اے آر وائی نیوز کو بتایاکہ فیس نہ دینے پر انہیں اسکول سے نکال دیا گیا ہے، پولیس اہلکار اور اس کے بچوں کی مصیبت بھری کہانی نے پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے میں موجود شرکاء کو آبدیدہ کر دیا۔