عبدالرشید غازی قتل کیس میں عدالت نے اٹھارہ جنوری کو سابق صدر پرویز مشرف یا ان کی میڈیکل رپورٹس پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت سیشن جج واجد علی کی عدالت میں ہوئی، کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ پرویز مشرف کو آج عدالت پیش ہونا تھا، وہ کیوں نہیں آئے جس پر مشرف کے وکلا کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ پرویز مشرف بیمار ہیں، اس لئے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔
عدالت نے کیس کی سماعت اٹھارہ جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے وکلا کو ہدایت دی کہ آئندہ سماعت میں پرویز مشرف کو پیش کیا جائے یا ان کی بیماری کی صورت میں میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی جائیں۔