جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

فاٹا کے چودہ ہزارنوجوان پاک فوج میں بھرتی کئے جائیںگے،آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

شمالی وزیرستان : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ آئندہ پانچ سال میں فاٹا سے چودہ ہزارنوجوانوں کوپاک فوج میں بھرتی کیا جائے گا۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے ان خیالات کااظہارعید کے روزشمالی وزیرستان کے دورے کے موقع پرکیا۔

آرمی چیف نے عیدکادن آپریشن ضرب عضب میں مصروف فوجی جوانوں کے ساتھ اگلے مورچوں پرگزارا۔ انھوں نے نمازعید فوجیوں کے ہمراہ وانا میں اداکی، بعدازاں وہ شمالی وزیرستان پہنچے جہاں انھوں نے آپریشن میں مصروف فوجی جوانوں سے ملاقات کی۔

انھوں نے جاری آپریشن پراپنے بھرپوراطمینان کااظہارکیا۔ اس موقع پرآرمی چیف نے کامیابی سے ہمکنارہونےوالے آپریشن ضرب عضب میں مصروف جوانوں کے حوصلے اور عزم کوسراہا اورکہا کہ عوام اوعر جوانوں کے اس عزم اورولولے کے تحت ملک کو ہمیشہ کیلئے دہشتگردی کے ناسورسے نجات دلاکرہی دم لیں گے۔

- Advertisement -

انھوں نے آپریشن کے شہدا کوخراج عقیدت اورزخمیوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے ملک کے دفاع کیلئے قیمتی جانوں کی بے مثال قربانیاں دیں۔

اس موقع پرآرمی چیف نے فاٹا کے نوجوانوں کے لئے پیکیج کااعلان کیا اورکہا کہ آئندہ پانچ سال کے دوران فاٹا سے چودہ ہزارنوجوانوں کوآرمی میں نوکریاں دی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں آئندہ چھ ماہ کے دوران فوری طورپرایک ہزارقبائلی نوجوانوں کوآرمی میں بھرتی کایا جارہا ہے۔

پاک فوج کی چھائونیوں میں واقع سکولز اورکالجز میں پندرہ سو قبائلی بچوں کوفری تعلیم مہیا کی جائے گی۔ ہرسال ملٹری کیڈٹس کالجز میں بھی قبائلی بچوں کیلئے سیٹیں مختص کردی گئی ہیں آرمی چیف نے کہا کہ قبائیلی نوجوانوں کوتیکنیکی مہارتوں میں ماہربنانے کیلئے انھیں آرمی کے تحت باقاعدہ تعلیم دینے کااہتمام بھی کرلیاگیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں