جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

فرانسیسی پرواز ’دھمکی آمیزکال‘ کے امریکی جیٹ طیاروں کے حصارمیں لینڈ

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: فرانس کے مسافر طیارے کو دھمکی آمیز پیغام ملنے کے بعد امریکی جنگی طیاروں نے اس کے گرد دورانِ پرواز حفاظتی حصار بنا لیا۔

ایئرفرانس کی پرواز فلائٹ 22 پیرس سے نیویارک جا رہی تھی۔

امریکی حکام کے مطابق انھوں نے ایک دھمکی آمیز کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ طیارے میں ’کیمیائی ہتھیاروں کا خطرہ‘ ہے۔

- Advertisement -

نیویارک کے جے ایف کینیڈی ایئرپورٹ کے ایک محفوظ حصے میں طیارے کی لینڈنگ کے بعد ایف بی آئی نے طیارے اورسامان کی تلاشی لی۔

خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فلائٹ اے ایف 22 بغیر کسی حادثے کے مقررہ وقت پر لینڈ ہو گئی اور سکیورٹی چیک کے لیے اسے ایئر پورٹ کے خصوصی حصے میں لے جایا گیا۔

ایئر فرانس کے ایک اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا کہ انھیں دھمکی آمیز پیغام امریکہ سے موصول ہوا تھا۔

پینٹاگون نے تاحال اس واقعے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

واضح رہے یہ دھمکی آمیز پیغام ملنے کا واقعہ امریکہ میں یوم تاسیس کی چھٹی کے اگلے روز پیش آیا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ نے میری لینڈ کورڈینیشن اینڈ انیلیسس سینٹر کے حوالے سے بتایا کہ مسافر طیارے کو حفاظتی حصار میں پہنچانے والے طیارے امریکی تھے۔

میری لینڈ پولیس کا کہنا ہے کہ انھیں مقامی وقت کے مطابق چھ بج کر 30 منٹ پر کال موصول ہوئی جس کے بعد اس کی اطلاع ایف بی آئی کو کردی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں