سوئٹزر لینڈ: اب موبائل فون چارج کرنے کیلئے چارجر کی ضرورت نہیں، سوئٹزر لینڈ کی کمپنی نے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ایسے فرنیچرسیٹ متعارف کروائیں ہیں، جو اب موبائل فون ریچارج کرینگے۔
فرنیچر بنانے والی سوئٹزر لینڈ کی کمپنی آئیکیا نے فرنیچر کے ایسے ڈیزائن متعارف کرائے ہیں، جن میں موبائل فون چارج کرنے کی سہولت موجود ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ فرنیچر کی اس ہوم اسمارٹ رینج میں ابتدائی طور پر لیمپ، بیڈ،سائڈ ٹیبل اور کافی ٹیبل شامل ہیں ۔ اس رینج میں استعمال کے لیے انفرادی چارجنگ پیڈ بھی شامل ہیں۔
آئیکیا نے اس مقصد کے لیے معیاری وائرلیس چارجنگ ’کیو آئی‘ کا استعمال کیا ہے جو کہ سیمسنگ کے نئے فون ’ایس 6‘ کے ساتھ بھی چلتا ہے۔ آئیکیا آئی فون اور سیمسنگ کے ان فون ماڈلز کے لیے بھی چارجنگ کوّرز فروخت کرے گی جو ’کیو آئی‘ سے ہم آہنگ نہیں، فی الحال 80 سے زائد ایسے فون ہیں جو ’کیو آئی‘ سے ہم آہنگ ہیں۔
یہ مصنوعات برطانیہ اور امریکہ میں رواں سال اپریل سے فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی۔