برازیل میں سجا فٹبال ورلڈ کپ کا میلہ آج ارجنٹائن اور جرمنی کے درمیان فائنل مقابلے اور رنگا رنگ تقریب کیساتھ اختتام پذیر ہوجائے گا۔ عالمی کپ فٹبال کا فائنل آج برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جرمنی اور ارجنٹینا کےدرمیان کھیلا جائےگا۔ریو ڈی جینرو فائنل کیلئے تیارہے اور شہر بھر میں سخت سیکورٹی نافذ کردی گئی ہے۔
فیفا ورلڈ کپ کا بیسواں ایڈیشن فائنل میچ اور رنگا رنگ تقریب کیساتھ اختتام پذیر ہوجائے گا، فائنل میچ ارجنٹائن اور جرمنی کے درمیان فائنل کھیلا جائیگا۔ ریو ڈی جینرو میں فائنل میچ کیلئے انتظامات مکمل اور شہر بھر میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔ اختتامی تقریب میں شرکت کیلئے مختلف ممالک کے سربراہان بھی ریو ڈی جنیرو میں موجود ہونگے۔ حکام کے مطابق شہر بھر میں پچیس ہزار کے لگ بھگ سیکورٹی اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں جس میں ملٹری پولیس بھی شامل ہے۔
کولمبیا سے تعلق رکھنےوالی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا کا کہنا ہے کہ وہ عالمی کپ فٹبال کی اختتامی تقریب میں گلوکاری کےجوہردکھانےکےلئےبیتاب ہیں۔ورلڈ کپ فٹبال کا سحر گزشتہ ایک ماہ سےدنیا بھر میں جاری ہے،کولمبیاسے تعلق رکھنے والی گلوکارہ شکیرا جنہوں نےاپنے فنی سفر کا آغاز برازیل سے ہی کیا تھا وہ بھی عالمی مقابلے کی اختتامی تقریب میں گلوکاری کے جوہر دکھانےکےلئے بے تا ب ہیں۔
شکیرا عالمی کپ فٹبال کے مقابلوں کی اختتامی تقریب میں مسلسل تیسری بار پرفارم کرنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیں گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شکیرا کاکہنا تھاکہ چونکہ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز برازیل سے ہی کیا تھا اس لئے وہ خود کو تھوڑا بہت برازیلی بھی خیال کرتی ہیں۔ ان کا کہناتھاکہ عالمی کپ میں پرفارم کرنا ان کے لئے ایک اعزاز کی بات ہےاور اس بات کو لے کر وہ بہت خوش ہیں۔