نیویارک : فیس بک نے ایک نیا فیچر متعارف کروادیا ہے، جس کی زریعے آپ نہ صرف ویب بلکہ آئی او ایس استعمال کرنے صارفین اپنی موبائل ڈیوائس سے بھی جگہیں ، تصاویر ، پوسٹ ، موویز ڈھونڈ سکتے ہیں۔
اس سے قبل کچھ عرصے پہلے فیس بک نے ایک نیا فیچر متعارف کروایا تھا، جس کے زریعے صارفین خاص مواد ڈھونڈ سکتے تھے، لیکن کسی خاص پوسٹ اور تصویر کو سرچ کرنا آسان نہیں تھا، اس لئے فیس بک نے اس کو مدِ نظر رکھتے ہوئے صارفین کی آسانی کیلئے نیا فیچر متعارف کروایا ہے۔
امید ہے کہ فیس بک کا نیا فیچر اینڈرائڈ صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا لیکن فیس بک کی جانب سے اس کیلئے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا گیا۔