اشتہار

قومی اسمبلی کا16واں اجلاس اسپیکر کی زیرِ صدارت آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا سولواں اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت آج شام چار بجے ہوگا، اجلاس میں بھارتی جارحیت، کوٹ رادھا کشن واقعہ اور تحریکِ انصاف کے جلسے سمیت دیگر امور زیر بحث آئیں گے۔

اجلاس دو ہفتے جاری رہے گا، اجلاس میں بجلی کے بلوں اور مہنگائی میں اضافے، بھارتی جارحیت، کوٹ رادھا کشن واقعہ اور چین کے ساتھ اربوں ڈالرز کےمعاہدوں سمیت دیگرایشوز زیربحث آئیں گے۔ ایوان میں تھرکی صورتحال اور بچوں کی ہلاکتوں کے معاملے پر بھی بحث کی جائے گی، اہم امور پر قانون سازی بھی متوقع ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اس حوالے سے بھی اہم ہوگا کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے تیس نومبر کو ریڈزون میں احتجاجی جلسے کا اعلان کر رکھا ہے تو دوسری طرف حکومت ریڈزون کو سیل کر رہی ہے، اس سے قبل جب تحریکِ انصاف اور عوامی تحریک نے ریڈ زون پر دھاوا بولا تھا تو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں نے جمہوریت اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کیلئے نہ صرف حکومت کا ساتھ دیا تھا بلکہ ایک متفقہ قرارداد بھی منظور کی تھی۔

- Advertisement -

ایک بار پھر قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران تحریکِ انصاف جلسہ کررہی ہے، قومی اسمبلی کیجانب سے اس پر سخت ردِ عمل متوقع ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں