لاہور : پاکستان کی ون ڈے ٹیم کی باگ ڈور کون سنبھالے گا۔اعلان آئندہ دو روز میں متوقع ہے۔ قیادت نوجوان یا سینیئر کھلاڑی کو سوپنی جائے گی ،مینجمنٹ نے مشاورت شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کےلئےورلڈ کپ دوہزار پندرہ ختم ہوگیا۔ اب نئی سیریز اور نیا مشن ہوگا، لیکن بورڈ کو ٹیم کی قیادت کا چیلنج درپیش ہے۔
مصباح الحق ریٹائرہوگئےاور شاہد آفریدی کا ون ڈے کیرئیر بھی ختم ہوچکا ہے ایسے میں ٹیم کا نیا کپتان کون ہوگا؟ ٹیم میں مستقل نائب کپتان نہ ہونے سےبورڈ کوفیصلہ کرنے میں مشکلات کاسامناہے۔
سینئیر کھلاڑیوں میں محمدحفیظ اوراحمدشہزاد ہی چوائس ہیں۔ میگاایونٹ میں عمدہ بولنگ کرنےوالے وہاب ریاض بھی قیادت کی دوڑ میں شامل ہو گئےہیں۔
جونئیرکھلاڑیوں میں سرفراز احمد اور حارث سہیل کے ناموں پربھی غور کیا جارہا ہے۔ متنازعہ فیصلے سے بچنے کےلئے بورڈ نے سابق کھلاڑیوں سے صلح مشورے شروع کردیئےہیں۔
اعلان آئندہ دو روز میں متوقع ہے۔ابتدائی طورپر کپتان کا تقرر مختصر عرصے کے لئے ہوگا۔ نئے کپتان کا پہلا امتحان آئندہ ماہ دورہ بنگلہ دیش ہوگا۔