لاڑکانہ : پاکستان تحریک ِانصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے اپنے دورۂ لاڑکانہ کے دوران ممتازعلی بھٹو سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ممتاز بھٹو نے سندھ میں ہونے والی مسلم لیگ ن کی جانب سے زیادتی اورناانصافی کے بارے میں تٖفصیلی طور پر آگاہ کیا، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ممتاز بھٹو بھی کر پشن، دھاندلی اور کمیشن مافیا کے خلاف ہیں، سندھ تبدیلی کیلئے تیار ہے۔
انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سندھ کے ساتھ ناانصافی کا ازالہ کرے گی۔
ممتاز علی بھٹو کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے انتخابات سے پہلے ہونے والےمعاہدے کو پورا نہیں کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک گھنٹہ جاری رہنے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔