لاہور: عدالت نے اے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن اقرار الحسن اور پروڈیوسر وسیم قیصر کی پانچ جنوری تک عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔
جرم بے نقاب کرنے والے اے آر وائی نیوز کے زندہ دل رپورٹرز کی فتح ہوئی، ریلوے حکام کی دال نہ گلی اور مقامی عدالت نے اے آر وائی نیوز کے نمائندوں کی ضمانت منظور کرلی ہے۔
ریلوے پولیس نے کرپشن بے نقاب کرنے پر اقرار الحسن سمیت اے آر وائی نیوز کے چار نمائندوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، عدالت نے مقدمے میں نامزد اقرار الحسن اور وسیم قیصر کی پانچ جنوری تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پچاس پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
- Advertisement -
واضح رہے کہ گرفتار کئے گئے رپورٹرز ذوالقرنین شیخ اور آصف قریشی آٹھ دن قید میں رہنے کے بعد گزشتہ روز ضمانت کے بعد رہا ہوئے تھے۔