جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ماضی کا جیمر بانڈ اب قاتل کے روپ میں

اشتہار

حیرت انگیز

ہالی ووڈ:  ماضی کا جیمز بانڈ پیئرز بروسنن اب ایک قاتل کے روپ میں نظر آئیں گے، ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم سروائیور کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ماضی میں جیمز بانڈ کا شہرہ آفاق کردار ادا کرنے والا اداکار اس بار نئے روپ میں جلوہ گر ہو رہا ہے ، ہالی ووڈ کی نئی فلم سروائیور میں پیئرز بروسنن قاتل کا کردار ادا کررہے ہیں۔

- Advertisement -

جو گھڑی کو بم کا ریموٹ بنانے کا ماہر ہے۔

فلم میں اداکارہ میلا جوو وچ نے فلم میں فارن سروس آفیسر کا کردار ادا کیا ہے، جو لندن میں تعیناتی کے فوری بعد ایک بم حملے میں بچ جاتی ہے لیکن اس پر ہی حملے کا الزام لگ جاتا ہے، اسے دہشتگردوں اور کرائے کے قاتل سے بچ کر اپنی بے گناہی ثابت کرنا ہے۔

ایکشن، تھرل اور سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم پانچ جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں