اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے مالی خسارے میں اضافہ ہوسکتا ہے، ڈونرزسےامدادکی امید ہےلیکن ہاتھ نہیں پھیلائیں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ ذخائر پندرہ ارب ڈالر ہوجانے سے پاکستان عالمی بینک کے پروگرام میں شامل ہوگیا ہے،اسحاق ڈار نے کہا کہ انہیں ڈونرز سے فندز ملنے کے امید ہے لیکن حکومت کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائے گی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ رواں مالی سال کیلئے معاشی شرح نمو کے ہدف کے حصول میں پر امید ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی سے ملکی معیشت پر منفی اور مثبت دونوں اثرات مرتب ہوئے ہیں، جہاں درآمدی بل کم ہوا ہے وہیں محصولات میں بھی کمی آئی ہے، او جی ڈی سی ایل کی نجکاری بھی اسی وجہ سے روکی گئی ہے۔
وزیرخزانہ اسحا ق ڈار نے مزید کہا ہے انتخابی اصلاحات کے حوالے سے تحریک انساف کے ساتھ مشاورت کے بعد پانچ انتخابی قوانین کیلئے سفارشات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔