کراچی: مانیٹری پالیسی کا خیرمقدم،،سائیڈ لائن سرمایہ کارپھرسےکراچی اسٹاک مارکیٹ میں سرگرم۔۔مارکیٹ نے پوائنٹس کی ٹیبل پر سینچری اسکور کرلی۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سےشرح سود میں ایک فیصدکمی کا فیصلہ مندی کا شکار کراچی اسٹاک مارکیٹ کیلئےوہ خبرثابت ہوا جس کا سرمایہ کاروں کوانتظارتھا۔
پیرکو مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز ہوا اور ایک موقع پر 250 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ بھی ہوا۔شرح سودمیں کمی سے سیمنٹ،فرٹیلائیزر،ٹیکسٹائل اورپاور کمپنیوں کے شئیرز میں نئی خریداری دیکھی گئی۔
تاہم شرح سود میں کمی سےتوقع کےعین مطابق بینکنگ سیکٹر میں فروخت کا شدیددبائو دیکھا گیا جس نے مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی تیزی کےقدم روک دیئےجبکہ ڈسکہ میں وکیلوں اورپولیس میں تصادم کے دوران جلائوگھیرائو اور کشیدہ صورتحال نےبھی سرمایہ کاری کومتاثرکیا۔
کاروبارکےاختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 102پوائنٹس بڑھکر32707 پوائنٹس پربندہوا۔