جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

مذاکرات پر بحث کے بجائے فیصلہ کیا جائے، الطاف حسین

اشتہار

حیرت انگیز

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے سیاسی و عسکری قیادت سے مطالبہ کیا کہ طالبان سے مذاکرات کرنے یا نا کرنے کا فیصلہ جلد کیا جائے تاکہ عوام میں خوف و ہراس کو ختم اور دفاعی اداروں کے مورال کو تباہ ہونے سے بچایا جاسکے۔

الطاف حسین نے آج صبح جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر پانچ اور مصروف آر اے بازار چوک پر خود کش حملہ کی مذمت اورعوام سے اپیل کی کہ وہ طالبان کے وحشیانہ حملوں کیخلاف متحد ہوجائیں۔

الطاف حسین نے وزیراعظم نواز شریف، وزیر داخلہ چودھری نثار اور عسکری قیادت سے کہا کہ خدارا طالبان سے مذاکرات پر بحث اور وقت ضائع کرنے سے بہتر ہے کہ اس کا جلد فیصلہ کرلیا جائے، روز روز کے دھماکوں سے عوام میں مایوسی پھیلے گی اور قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے خوف و ہراس میں اضافہ ہوگا۔

- Advertisement -

الطاف حسین نے کہا کہ اب طالبان سے مذاکرات یا قوم کو ساتھ لے کر ٹھوس اقدامات پر عمل شروع کردینا چاہئے تاکہ ملک کو مزید جانی و مالی نقصان اور دفاعی اداروں کے مورال کو تباہ ہونے سے بچایا جاسکے، انہوں نے شہیدوں کے لواحقین سے تعزیت، شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔

اہم ترین

مزید خبریں