لاہور : سربراہ جماعت الدعوۃ حافظ سعید نے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کا حل نکالے بغیر خطے میں امن نہیں ہوگا،کشمیر کا مسئلہ یو این او کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔
لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید نے کہا کہ امریکا اور بھارت پاکستان کے خلاف مسلسل سازشیں کررہے ہیں اور شاہراہ ریشم کو کاٹ کر پاکستان کا چین سے تعلق ختم کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں۔
حافظ سعید نے کہا کہ وزیر اعظم بنگلہ دیش بھارت کی کٹھ پتلی ہیں اور بھارت ہی کی ایما پروہاں پاکستان سے محبت کرنے والے لوگوں کو پھانسیاں دی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا افغانستان میں شکست کھانے کے بعد پاکستان میں اڈے بنا چکا ہے، کشمیر کا مسئلہ یو این او کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہئیے اورحکومت کو کشمیریوں کی اخلاقی مدد کرنی چاہیئے۔